Breaking NewsEham Khabar

سستے لیپ ٹاپ کی آڑ میں مہنگے لیپ ٹاپ کی درآمد ،ایف بی آردرج ایف آئی آرکاازسرنوجائزہ لے

کراچی (کسٹم بلیٹن) محکمہ کسٹمز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران درآمد شدہ لیپ ٹاپس کی کلیئرنس میں دھوکہ دہی کا انکشاف کیا تھا، جس پر درآمدکنندہ،کلیئرنگ ایجنٹ اور نجی کنٹینر ٹرمینل کے شفٹ انچارج وسپروائزرسمیت 12مزدوروں میں شامل محمد وجاہت، ملک جمشید اقبال ،سید اشفاق علی ،جہان علی ،سید واجد علی،سمیع اللہ، وقار احمد، محمد شعیب،ذاکرعلی،عامرسہیل اورغلام سرورکے خلاف ایف آئی آر نمبر 06/2025، مورخہ 19 مئی 2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ادارے کی جانب سے دبئی سے درآمد کئے جانے والے لیپ ٹاپ پر ٹمپرنگ کرتے ہوئے کورآئی5اورکورآئی7کا اسٹیکرہٹاکورٹوڈوکا اسٹیکر چسپاں کردیا جس کی وجہ سے درآمدی قیمت میں بڑا فرق آگیا۔ درآمد کنندہ کی اس غلط بیانی کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریباً 5 سے 6 ہزار لیپ ٹاپس کلیئر کیے جا رہے تھے جن میں زیادہ تر کی اصل نوعیت چھپا دی گئی تھی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے لیپ ٹاپس پر لگے اسٹیکرز کو تبدیل کر کے کورٹوڈوظاہر کیا، جبکہ اصل میں یہ جدید اور مہنگے ماڈلز، جیسے کورآئی5اورکورآئی7 تھے۔ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے کورٹوڈولیپ ٹاپ کی قیمت تقریباً 34 امریکی ڈالر ہے جبکہ کورآئی5 کی قیمت 84 ڈالر سے زائد ہے۔ اس بڑے فرق کو بنیاد بنا کر کروڑوں روپے کے ٹیکس اور ڈیوٹی سے بچنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نہایت ہوشیاری سے اسٹیکرز اور سیریل نمبر میں تبدیلی کرنے کے ماہر ہیں تاکہ کسٹمز کی جانچ میں اصل ماڈل کا پتہ نہ چل سکے۔ متاثرہ فریقین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور اس میں اسٹیکر کی تبدیلی اور لیپ ٹاپ ماڈلز کی جعلسازی کو شامل کیا جائے تاکہ ملوث عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔ محکمہ کسٹمز کی یہ کارروائی تجارتی بدعنوانیوں کے خلاف ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، تاہم اس میں تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کرنا ضروری ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی کوششوں کو روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button