Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن) فیڈرل بو رڈ آف ریونیو نے سرکاری کام روکنے کی ہدایت دینے پر ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آرایس) کے دو افسران کو معطل کر دیا ہے جن میںگریڈ20اورگریڈ19کا آفیسرشامل ہے جبکہ گریڈ 20 کے دو دیگر افسران کو مزید تحقیقات کے لیے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز واپس بلا لیا گیا ہے۔متعلقہ افسران کا یہ طرز عمل سول سرونٹس رولز 2026 کے قواعدکی خلاف ورزی ہے جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ ایف بی آر واضح کرتا ہے کہ اس نوعیت کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button