اے این ایف کا بڑا کریک ڈاﺅن، جاپان برآمدکئے جانے والے فوڈاسٹف کے کنسائمنٹ میں منشیات کی اسمگلنگ

کراچی(کسٹم بلیٹن) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل (کے جی ٹی ایل)سے جاپان برآمدکئے جانے والے فوڈاسٹف کے کنسائمنٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں میتھامائین (آئس)برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے پورٹ کنٹرول یونٹ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کا ایک گروہ میں شامل میسرزپاک نیشنل انجینئرنگ کمپنی کے شوکت علی ،عبدالجلیل، عبدالباسط پراچہ،عبدالرشید پراچہ دیگر فرضی کمپنیوں کی آڑ میں منشیات (آئس ) جاپان اسمگل کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ افسران نے جاپان برآمدکئے جانے والے مائنیز، ٹماٹوکیچپ ،چیلی گارلک، اوردیگرفوڈ اسٹف کے1300کارٹن پر مشتمل کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ کیچپ اورچیلی گارلک سوس اوردیگر فوڈاسٹف کے پیکٹوں میں میتھامائین ( آئس) کو ملا کراسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جاپان برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ میں مجموعی طورپر662کلوگرام میتھامائن (آئس)کی اسمگلنگ کی جارہی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مقدمہ میںنامزدمیسرزپاک نیشنل انجینئرنگ کمپنی کے مالک اورماسٹرمائنڈ شوکت علی، عبدالباسط پراچہ مفررہیں اورعبدالرشید پراچہ کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ کلیئرنگ ایجنٹ ناصر احمد کو شامل تفتیش ہونے کا پابندکرکے جانے کی اجازت دیدی گئی ۔



